MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 139 واں ی
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Pkflag16 بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 139 واں ی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-25-2014, 10:48 AM


کراچی (ویب ڈیسک ) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے گارڈ کے فرائض سنبھال لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی جس کے بعد مہمان خصوصی میجر جنرل ندیم رضا نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر فوجی بینڈ خون گرما دینے والی دھن فضا میں بکھیرتا رہا۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد کی طرف رخ کر کے سلامی دی اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links