MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - مایوسی ، اداسی ، بے رونقی
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New مایوسی ، اداسی ، بے رونقی - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-29-2014, 02:09 AM

مایوسی ، اداسی ، بے رونقی ، لا تعلقی، اور دنیا سے بے نیازی، یہ تمام لفظ تعمیر کرتے ہیں ایک ادھورے انسان کو ، کہ جس کو دنیا والوں نے، اپنوں نے ، کسی کمی کی وجہ سے ٹھکرا دیا ہو . جس کی آہیں اور دعایئں نا مراد ہو چکی ہوں. ایک ایسا انسان جو اپنے نہ کردہ گناہ کی خاطر دنیا والوں کے آگے جواب دہ ہے. ایک ایسا انسان کہ جس کو اسکا خالق بھی نا جانے آزما رہا ہوتا ہے, یا نہ جانے کس طرح دنیا کی زندگی سے گزار رہا ہوتا ہے، اس کو خالق مخلوق کی سزا کہنا تو سراسر خالق حقیقی کی گستاخی کرنا ہے، مگر زندگی اسے کوئی ایسا درد دے کہ جس کی نہ کوئی دوا ہے، دعا بے مراد .اور اس ایک درد کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ اسکی جھولی میں مزید درد ڈال دیں، چبھتی نظروں کے، دل چیرتے الفاظ کے، احساس کمتری کے . ایسے حالات میں ایک ایسا ہی انسان تو وجود میں آتا ہے، مایوس ، اداس، بے رونق، لا تعلق ، اوردنیا سے بے نیاز. ے

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links