|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کراچی ( کاروان ڈیسک) پاکستان کے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن انٹرنیشنل کرکٹ کے رولز کے مطابق نہ ہو سکا۔
انگلینڈ میں ہونےوالے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ پی سی بی کو موصول ہو گئی ۔ رپورٹ کےمطابق آف اسپنر کا بولنگ ایکشن انچاس ڈگری سے پچیس ڈگری پر تو آ گیا ہے لیکن اب بھی یہ انٹرنیشنل کرکٹ قوانین سے باہر ہے جو پندرہ ڈگری تک مقرر ہے۔
پی سی بی سعید اجمل کے ایکشن کی مکمل درستگی کے لئے ایک بار پھر " دوسرا کے موجد " ثقلین مشتاق سے رابطہ کرے گا جو آف اسپنر کا ایکشن مکمل درست کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
سعیداجمل کا بولنگ ایکشن اگست میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں رپورٹ ہوا تھا اور برسبین میں ٹیسٹ کے بعد ستمبر میں غیر قانونی بولنگ ایکشن پر آئی سی سی نے پابندی عائد کردی تھی۔
Pakistan news karwan.no
|