MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - مقدمہ کی سماعت کے دوران
View Single Post
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New مقدمہ کی سماعت کے دوران - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-31-2014, 10:56 AM

مقدمہ کی سماعت کے دوران وکیل استغاثہ نے گواہ سے پوچھا
" جناب ۔ یہ بتائیے کہ وقوعہ کے روز شام کو جب آپ مسزجمیل کے گھر پہنچے تو مسزجمیل نے آپ سے کیا کہا؟"
"آب جیکشن یورآنر! وکیل استغاثہ کو یہ سوال کرنے کا حق نہیں ہے" وکیل صفائی نے کھڑے ہوکر اعتراض کیا

اس پر وکیل استغاثہ نے کھڑے ہو کر کہا کہ انہیں یہ سوال کرنے کا حق ہے۔
جج صاحب نے دلیل پوچھی تو وکیل صفائی نے 2 گھنٹے لگا کر 18 مقدمات کے حوالے دے کر بتایا کہ دوسرے وکیل کو یہ سوال کرنے کا حق نہیں ہے۔
جواب میں وکیل استغاثہ نے بھی دلائل کے وقت مانگا ۔
ابھی انکا وقت شروع ہوا تھا کہ عدالت کا وقت ختم ہوگیا۔ چنانچہ مقدمے کی سماعت اگلے دن پر ملتوی ہوگئی۔
اگلے دن وکیل نے بھی 2 گھنٹے لگا کر درجن بھر ریفرنس سے ثابت کیا کہ انہیں اس سوال کا حق حاصل ہے۔
بالآخرعدالت نے سوال کرنے کی اجازت دے دی ۔
وکیل نے سوال دہرایا
" جناب ۔ سچ سچ بتائیے کہ وقوعہ کے روز شام کو جب آپ مسزجمیل کے گھر پہنچے تو مسزجمیل نے آپ سے کیا کہا؟"

گواہ : " جناب مسزجمیل گھر پر ہی نہیں تھی"

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links