MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ’’اونٹ؟ اس میں ایسی کیا خاص بات
View Single Post
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New ’’اونٹ؟ اس میں ایسی کیا خاص بات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-23-2014, 10:03 AM

کسی نے سابق مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز(1910 ء تا 1999ء ) سے پوچھا۔۔۔!!

’’اگر آپ کی بینائی لوٹ آئے تو آپ سب پہلے کیا دیکھنا چاہیں گے؟ ‘‘، ’’اونٹ !‘‘عبداللہ بن باز نے بلا توقف جواب دیا۔

’’اونٹ؟ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟‘‘ سوال کرنے والے نے حیرت سے استفسار کیا۔
مفتی صاحبؒ کاجواب تھا: ’’یہ تو مجھے نہیں پتہ، تاہم قرآن پاک میں اللہ فرماتا ہے:

اَفَلاَ یَنْظُرُوْنَ اِلَی الْاِبِلِ کَیْفَ خُلِقَتْ (الغاشیۃ۔ 17)
ترجمہ: تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟

"میں تو بس یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ آخر اونٹ کس طور تخلیق کئے گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر قرآن پاک میں اس طور سے کیا ہے۔‘‘

سورۂ الغاشیہ میں اونٹ کے حوالے سے اہم مضمون بیان ہوا ہے وہ رب العالمین کی وحدانیت کےتکوینی دلائل ہیں،اونٹ جسے صحرائی جہاز بھی کہاجاتا ہے طویل قد وقامت کے باوجود ایک بچہ بھی اس کی نکیل پکڑ کر جہاں چاہے لےجاتا ہے ،اس کے صبر کایہ حال ہے کہ دس دس دن تک پیاس برداشت کرلیتا ہے ،اس کی غذائیت بہت سادہ ہوتی ہے، ایسی جھاڑیوں سے پیٹ بھر لیتا ہے جنہیں کوئی بھی چوپایہ کھانا گوارا نہیں کرتا۔۔۔ سبحان اللّٰہ!
(بحوالہ تفسیر قرآن)

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links