|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کمپالا (آن لائن ) یوگنڈا پولیس نے ایک چھاپے کے دوران افریقی عسکری گروپ الشباب کے مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حراست میں لئے گئے ان مشتبہ دہشت گردوں کا ہدف امریکی سفارت خانہ بتایا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ مشتبہ دہشت گرد بموں سے لیس تھے۔ پولیس کے مطابق امریکی سفارت خانے کو فوری طور پر درپیش خطرہ ٹل گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی صومالیہ میں لڑنے والی یوگنڈا کی فوج کی طرف سے ملنے والی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
واضح رہے حالیہ دنوں میں ایک امریکی فضائی کارروائی کے دوران الشباب کے سربراہ کی ہلاکت ممکن ہوئی تھی۔اس کارروائی کے بعد الشباب نے کمپالا اور دوسرے شہروں میں حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اسلحہ اوربارود سمیت عسکریت پسندوں کو کمپالا سے گرفتار کر لیا ہے۔
For more detail visit this link
Pakistan news karwan.no
|