MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز کو شکست
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز کو شکست - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-16-2014, 12:26 PM

رائے پور ( کاروان ڈیسک) بھارت میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کلب ناردرن ڈسٹرکٹس نے لاہور لائنز کو 72 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں کھیلے جانے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کلب ناردرن ڈسٹرکٹس کے دیئے گئے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور لائنز کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 98 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے ٹم ساﺅتھی نے 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور اش سودی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
حفیظ الیون کے 10 کھلاڑی ڈبل فیر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور سعد نسیم واحد کھلاڑی تھے جنھوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کو ناردن ڈسٹرکٹس کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ کے کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے ڈینیئل فلینگ اور واٹلنگ نے 53، 53 رنز کی اننگز کھیلی۔


For more detail visit this link

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links