MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - لوگوں سے کچھ بھید چُھپانے پڑتے ہیں
View Single Post
(#1)
Old
Mf Great Power's Avatar
Mf Great Power Mf Great Power is offline
 


Posts: 10,892
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Location: oł m en direct
Gender: Female
Default لوگوں سے کچھ بھید چُھپانے پڑتے ہیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-04-2014, 04:56 PM


لوگوں سے کچھ بھید چُھپانے پڑتے ہیں
درد کے کس کس دیس ٹھکانے پڑتے ہیں؟

سوئے رہنے میں بھی حکمت ھے پیارے !
جاگو تو پھر خواب سُلانے پڑتے ہیں

البم کھول کے دیکھا تو احساس ہوا
کیسے کیسے لوگ بھُلانے پڑتے ہیں

دو اک دن کی بات جو ہوتی،مل جاتے
ھم دونوں کے بیچ زمانے پڑتے ہیں

اِس میں بھی نُقصان کا اندیشہ ھے جناب!
عشق میں بھی آداب سکھانے پڑتے ہیں

بعد میں موسم کر ڈالے پامال مگر
آنکھوں میں کچھ خواب اُگانے پڑتے ہیں

عشق کی منزل پر فائز مجنوں ہی سہی
رستے میں کچھ لوگ سیانے پڑتے ہیں

ورنہ تیشہ لے کر کون چلے گھر سے ؟
راہِ وفا میں ہوش گنوانے پڑتے ہیں

شیشے کا پندار بچانا ھے جو بتول!
مٹی کے آثار مٹانے پڑتے ہیں

 





LOve all Trust a few Do wrong to
None
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links