عظیم انسان اختلافات کو قدر کی نگاه سے دیکهتے ہیں-وه جانتے ہیں کہ زندگی کا وسیع تر اختلاف زندگی کا حسن ہے اور خالق نے زندگی کو اختلاف کے زیور سے مزین فرما کر اسے حسن بخشا ہے-ایک گهر میں پیدا هونے والے اور ایک چهت کے نیچے پرورش پانے والے ایک انداز فکر نہیں رکهتے-ایک دسترخوان پر پلنے والے ایک جیسا ذائقہ نہیں رکهہ سکتے-دنیا کی طرف رجوع کرنے والے اور آخرت پر نگاه رکهنے والے الگ الگ رہیں گے-بهلا سونے والے اور جاگنے والے برابر هو سکتے ہیں-ساری دنیا فوج نہیں بن سکتی کہ ایک ہی وردی میں ملبوس هو-
دل دریا سمندر