MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - میرا ہر لفظ روتا ہے۔۔۔۔
View Single Post
(#1)
Old
pakeeza's Avatar
pakeeza pakeeza is offline
 


Posts: 28,336
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender: Female
wr میرا ہر لفظ روتا ہے۔۔۔۔ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-03-2014, 10:03 AM

یہی وعدہ لیا تھا نہ۔۔۔
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے۔۔۔
لو دیکھو۔۔ دیکھ لو آ کر۔۔۔
میری آنکھوں کو دیکھو تم۔۔
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں۔۔۔

میرے ہونٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں۔۔۔
کوئی غم بھی اگرآیا
اسے ہنس کر سہا میں۔۔۔


میرے چہرے کو دیکھو تم
ھمیشہ پر سکوں ہو گا۔۔
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ کر دیا پورا۔۔۔۔۔۔۔

مگر اک بات ہے پیارے
کھبی جو وقت مل جائے
تو میری شاعری پڑھنا۔۔
تمہیں محسوس تو ہو گا۔۔
کہیں تلخی بھرا لہجہ
کہیں پہ سرد سا لہجہ
کہیں پہ درد کی جھیلیں
کہیں لہجے کی کڑواہٹ

سنو۔۔۔۔۔!!!
میں خوش تو ہوں لیکن
میرا ہر لفظ روتا ہے۔۔۔۔




 



Be Positive... Everything Gonna be Alright

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links