MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ہاتھ اُٹھائے رہے ہر لمحہ دُعا کی خاطر
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
bfl ہاتھ اُٹھائے رہے ہر لمحہ دُعا کی خاطر - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-20-2014, 05:25 PM

پاسبانی پہ اندھیرے کو تو گھر پر رکھا


اور چراغوں کو تیری راہگزر پر رکھا



رہ گیا ہاتھ، سدا تیغ و سپر پر رکھا

ہم نے ہر رات کا انجام سحر پر رکھا



ہاتھ اُٹھائے رہے ہر لمحہ دُعا کی خاطر

اور الفاظ کو تنسیخِ اثر پر رکھا



بے وفائی میری فِطرت کے عناصر میں ہوئی


تیری بے مہری کو اسبابِ دِگر پر رکھا



اتنا آسان نہ تھا ورنہ اکیلے چلنا

تُجھ سے ملتے رہے اور دھیان سفر پر رکھا



اُس کی خُوشبو کا ہی فیضان ہیں اشعار اپنے

نام جس کا ہم نے گُلِ تر پر رکھا



پانی دیکھا، نہ زمیں دیکھی، نہ موسم دیکھا

بے ثمر ہونے کا الزام شجر پر رکھا

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links