MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-09-2014, 12:10 PM

اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور ملکی سلامتی، دفاع اور سرحدوں کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں ملک میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر ملکی سلامتی، دفاع اور سرحدوں کی سکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر غورآئے اور ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے میران شاہ واقعے میں 9 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے طالبان سے جاری امن مذاکرات کے حوالے سے بھی آرمی چیف کو اعتماد میں لیا۔

Source news > http://www.karwanonline.pk/news/1932...et-army-chief/

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links