MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - نیوزی لینڈ: میچ فکسنگ خصوصی جرم ہو گا
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default نیوزی لینڈ: میچ فکسنگ خصوصی جرم ہو گا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-09-2014, 12:06 PM

ویلنگٹن (آن لائن) نیوزی لینڈ نے کھیلوں کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پہلی دفعہ میچ فکسنگ کو خصوصی جرم کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ 2015ء کی میزبانی کی تیاریوں میں مصروف نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل مرے میک کلے نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں بین الاقوامی جرائم کے قوانین کو کھیلوں میں غیر قانونی طریقے سے جوا اور سٹے سے غیر اخلاقی فائدہ اٹھا یا گیا ہے لیکن میگا ایونٹ میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو وہ اس جرم کا مرتکب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد ایتھلیٹ اور دیگر کھلاڑیوں کے کیرئیر کو محفوظ بنانا ہے اس قانون کا اصل مقصد اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کو کسی بھی تنازع سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015ء اور فیفا انڈر 20فٹبال ورلڈ کپ کے دوران میچ فکسنگ کیخلاف کوئی قانون موجود ہونا چاہیے کہ کھیل کو کرپشن، میچ فکسنگ جیسے جرائم سے بچایا جاسکے کیونکہ کرکٹ اور فٹبال دونو ں میچ فکسنگ کی زد میں ہیں


Source news > ۔http://www.karwanonline.pk/news/1930...-match-fixing/

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links