حُسن کلامی
دفتر کے منیجر نے ملازم کو جواب دینا تھا ۔ ساتھ ہی وہ اس کی دل شکنی بھی نہیں کرنا چاہتے تھے انہوں نے ملازم کو بلا کر کہا ۔
’’صاحبزادے ! معلوم نہیں کہ تمہارے بغیر ہم کاروبار کیسے چلائیں گے ۔ بہرحال پیر کے دن سے ہم یہ تجربہ کر کے دیکھ رہے ہیں ۔‘‘