MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - جیل بھیجنا بھول گئے
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default جیل بھیجنا بھول گئے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-07-2014, 06:27 PM

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں ایک شخص کو 13 سال قید کی سزا ہوئی لیکن حکام اسے جیل بھیجنا بھول گئے۔ حکام کو تقریباً 13 سال کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہؤا۔ گذشتہ سال جولائی میں نیلسن اینڈرسن کو جیل بھیج دیا گیا۔ تاہم اب 10 ماہ کی قید کے بعد ہی اسے رہا کر دیا گیا ہے۔

یلسن اینڈرسن نے بتایا ہے کہ اس عرصے کے دوران انھوں نے اپنی شناخت نہیں چھپائی بلکہ انتظامیہ کو یاد بھی کرایا کہ انھیں جیل میں ہونا چاہیے۔ جج ٹیری لی براؤن نے نیلسن اینڈرسن کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی رہائی کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ تم ایک اچھے باپ ہو، ایک اچھے شوہر رہے اور ریاست کو ٹیکس ادا کرنے والے اچھے شہری ہو۔ اس سے مجھے یقین ہے کہ تم ایک اچھے آدمی اور بدلے ہوئے انسان ہو۔

عدالت نے نیلس اینڈرسن کو سال 2000ء میں مسلح ڈکیتی کے جرم میں 13 سال قید کی سزا سنائی تھی۔اس کے بعد انھیں ہدایت کی گئی کہ وہ حکم نامے کا انتظار کریں کہ انھیں کس جیل جانا ہے۔ لیکن دفتری غلطی کی وجہ سے 13 سال تک ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہؤا۔ اس دوران نیلسن اینڈرسن نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا ۔ دو بار شادی کی اور تین بچوں کے باپ بن گئے۔ اس کے علاوہ ایک چرچ اور فٹ بال کلب میں رضاکار کے طور پر کام کرتے ہیں

Source news : http://www.karwanonline.pk/news/1928...-send-to-jail/

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links