MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - نوابشاہ:ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 3 جاں بحق
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default نوابشاہ:ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 3 جاں بحق - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-07-2014, 06:09 PM

وابشاہ (کاروان ڈیسک) نواب شاہ کے باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔

آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پہنچی تو کانٹے تبدیل کرنے کے دوران قراقرم ایکسپریس کا انجن زمین میں دھنس گیا، 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ 2 بوگیاں الٹ گئیں۔ حادثے میں ایک خاتون کنیز فاطمہ اہلیہ یاور شاہ، محمد علی اور تیسرا شخص جاں بحق ہوگئے۔

پڈعیدن سے ریلوے حکام ریلوے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ علاقہ کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا المناک حادثہ مین ریلوے لائن کا کانٹا تبدیل کئے جانے کے دوران پیش آیا۔

ڈائون ٹریک بلاک ہونے کے باعث کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس کو پڈعیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ زخمیوں کو نواب شاہ، باندھی کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید براں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس کا حادثہ تخریب کاری نہیں، کانٹا بدلتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قراقرم ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

For more detail visit this link http://www.karwanonline.pk/news/1929...ident-kills-3/

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links