MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - سمر کرکٹ کیمپ لاہور میں شروع
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default سمر کرکٹ کیمپ لاہور میں شروع - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-06-2014, 04:53 PM

لاہور ( کاروان ڈیسک) سمر کرکٹ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا۔ سمیع اسلم ،اعزاز چیمہ،بابر اعظم اور عمر امین کو بھی کیمپ میں طلب کرلیا گیا۔

پاکستان ٹیم کواس سال کئی نئے چیلنجزکاسامنا کرنا ہے۔ سری لنکا سے بھی کھیلنا ہے،نیوزی لینڈ کا سامنا بھی کرنا ہو گا۔ ان مقابلوں کی تیاری میں کوئی کمی نہ رہ جائے، اسی لئے گرین شرٹس آج سے پھرمیدان میں ہوں گے۔

ایک ماہ کے سمرکیمپ میں سب سے زیادہ فوکس فٹنس پر ہو گا لیکن کیمپ سے پہلے اظہر علی ٹخنے میں انجری کے باعث باہر ہو گئے۔ انہیں چارسے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کیمپ کیلئے پہلے 36 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔اب سمیع اسلم ،اعزاز چیمہ،بابر اعظم اور عمر امین کوبھی کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو دو گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائیگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Source news : http://www.karwanonline.pk/news/1928...amp-in-lahore/

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links