|
|
Posts: 7,688
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender:
|
|
مدح اصحاب کرام رضی اللہ عنہما
میرا معبود رازق اور رحیمی میں خدا افضل
نبیوں میں امین صادق محمد ہے عُلیٰ افضل
اصحابی کالنجوم فرمان باقی ہے محمد کا
مگر صدیق اکبر کی رفاقت اور وفا افضل
شجاعت جس کو کہتے ہیں حقیقت میں صحیح آدم
تو عمر سے نہیں کوئی جری اس سے سوا افضل
بنا عثمان ذی النورین محمد سے لقب پایا
ہوا وہ جامع القرآن سخا اس کی حیا افضل
کہ مرکز علم تقویٰ کا علی المرتضیٰ جس کو
یہ کہتے ہیں خلائق سے کہ ہے اس کی ادا افضل
کہ جن پر ناز کرتا ہے خلائق جن و ملک ہر دم
بنایا ان کو امت پر امامت پر خدا افضل
ہدایت جن کے صدقے سے ہوئی سب کو نصیب عبدلؔ
تمام اصحاب امت سے ہیں یہ صادق صفا افضل
|