کسی چیز کا کهونا وہی شخص برداشت کرتا ہے جس کے پاس اس کے بعد بهی اس سے بڑی چیز موجود هو-
جو آدمی کهونے کے بعد خالی هو جائے وه کبهی کهونے کو برداشت نہیں کر سکتا-
ایک شخص کے جیب میں پچاس ہزار روپئے کے نوٹ بهرے هوئے هوں،اس کا اگر ایک روپیہ کہیں گر جائے تو وه اس کی پرواه نہیں کرے گا-
مگر جس شخص کا کل اثاثہ ایک روپیہ هو اس کا ایک روپیہ اگر کهو جائے تو وه اس کو برداشت نہیں کر سکتا-
موجوده زمانہ میں مسلمان چهوٹی چهوٹی چیزوں کے لیے لڑتے رہتے ہیں-اس طرح وه یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ان کے پاس کوئی بڑی چیز نہیں-
اگر وه کوئی بڑی چیز پائے هوئے هوتے تو ہر گز وه چهوٹی چهوٹی چیزوں کے لئے لڑائی نہ کرتے-
ڈائری 19 جنوری 1984