MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - معین خان چیف سلیکٹر اور منیجر مقر
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default معین خان چیف سلیکٹر اور منیجر مقر - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-22-2014, 03:01 PM

لاہور ( کاروان ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معین خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس چیئرمین پی سی بی کے پرنسپل ایڈوائزر کے طور پر کام کریں گے۔

کرکٹ بورڈ نے ایک 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے جو کہ قومی ٹیم کے کوچ کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کو ٹیم کا چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا تھا تاہم ٹی 20 میں پاکستان کی شکست اور بورڈ سے دیگر تنازعات کے بعد راشد لطیف نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔

معین خان نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دیئے جبکہ وہ اس سے قبل بھی چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links