|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
ریوڈی جنیرو (کاروان ڈیسک) برازیل میں ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت کے مراکز کھل گئے جہاں پر شائقین فٹبال کو 12جون سے 13 جولائی تک شیڈول میگا ایونٹ کی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔
ابتدائی طور پر یہ ٹکٹ فروخت مراکز 12 میزبان شہروں میں سے10 میں کھولے گئے ہیں۔ شائقین دارالحکومت برازیلیا اور جنوبی شہر پورٹو الیگرے میں آئندہ ماہ سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے۔
فیفا ویب سائٹ کے مطابق2.5 بلین سے زائد یا تین چوتھائی دستیاب ٹکٹ اب تک فروخت ہوچکے ہیں۔ ریو ڈی جنیرو میں فائنل کے وینیو ماریکانا اسٹیڈیم کے باہر شائقین کی ٹکٹ کے حصول کیلیے قطاریں لگا دیں۔
67 سالہ جوآؤ بوسکو اور27 برس کے وینڈرسن بالبینو کا دعوی ہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سب سے پہلے اس ٹکٹ سینٹر کے باہر آ کر کھڑے ہوئے تھے۔ بالبینو نے میڈیا کو بتایا کہ میرے پاس چار میچز کے ٹکٹس ہیں۔
Pakistan news karwan.no
|