MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ’ایمرجنسی آرڈر کا ریکارڈ نہیں ملا
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default ’ایمرجنسی آرڈر کا ریکارڈ نہیں ملا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-17-2014, 04:27 PM

اسلام آباد (آن لائن) پرویز مشرف غداری کیس میں استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیئے ہیں کہ ایمرجنسی آرڈر کا نہ وزیراعظم ہاؤس میں کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی حکومت کو یہ علم ہے کہ ان کا ساتھ دینے والے مشیر کون تھے؟ یہ تو خود پرویز مشرف ہی بتاسکتے ہیں،جن افراد سے تفتیش کی گئی وہ فہرست فراہم نہیں کی جا سکتی، فاضل دوست کو فہرست دی تو وہ فوراً میڈیا کے پاس چلی جائے گی۔

جسٹس فیصل عرب نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم تحقیقاتی رپورٹ اپنے دفاع میں دیکھنا چاہتا ہے، اسے محروم کیوں رکھا جائے، کیا عدالت اورملزم کو تحقیقاتی رپورٹ فراہم کرنا ضروری نہیں۔

دوران سماعت مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے سوال کیا کہ کیا عدالت نے 1956 ء سے ٹرائل شروع کرنے کے لئے ان کی استدعا مسترد کی ہے، اگر ایسا ہے تو انہیں نقل دی جائے تاکہ تحریری وضاحت کر سکیں۔

کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ اب اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

خصوصی عدالت میں غداری کیس میں مشرف نے دیگر ساتھیوں کو ٹرائل میں شامل کرنے اور ایف آئی اے انکوائری رپورٹ کی نقل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے بدھ کو تحریری جواب داخل کیا جس میں کہا گیا کہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق صرف پرویز مشرف کے خلاف دستاویزی ثبوت ملے ہیں جبکہ تحریری رپورٹ کی نقل فراہم کرنا ضروری نہیں۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links