MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اسکواش کھلاڑیوں کی آمد پر پابندی ختم
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default اسکواش کھلاڑیوں کی آمد پر پابندی ختم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-16-2014, 03:10 PM

اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) اسکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تنظیم پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد ملک میں 6 سال بعد بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کے دروازے ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئروائس مارشل سید رضی نواب نے رواں برس لندن میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات کی تھی۔ 3 ماہ سے جاری تگ و دو کے بعد بین الاقوامی تنظیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے پر پابندی اٹھالی لی ہے ۔اس سلسلے میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کو تحریری طور پر بھی آّگاہ کردیا گیا ہے۔

پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں جلد ہی بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی مالیت 25 ہزار امریکی ڈالرز ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئروائس مارشل سید رضی نواب کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پی ایس اے نے غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے روک رکھا تھا جس کی وجہ سے پاکستان میں بڑے بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ پروفیشنل اسکواش فیڈریشن کا یہ فیصلہ پاکستانی قوم کے لئے ایک خوشخبری ہے۔

واضح رہے کہ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے 2008 میں پاکستان میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کی یہاں آنے پر پابندی عائد کی تھی

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links