MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - آپس کے تنازعات ختم ہو گئے، طالبان رہنما
View Single Post
(#1)
Old
karwanpak karwanpak is offline
 


Posts: 264
My Photos: ()
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender: Male
Default آپس کے تنازعات ختم ہو گئے، طالبان رہنما - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-12-2014, 03:25 PM

پشاور(آن لائن) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے درمیان دو گروپوں کے مسلح تصادم کا اثر مذاکرات پر نہیں ہو گا جبکہ طالبان رہنما اعظم طارق کا کہنا ہے کہ تمام تنازعات کو ختم کر دیا۔

ہفتہ کو طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے تحریک طالبان سیاسی شوریٰ کے رکن اور جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق سے رابطہ کیا جس میں اعظم طارق نے بتایا کہ چند روز قبل جو طالبان گروپوں کی آپس میں لڑائی ہوئی تھی جسے میڈیا نے بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ اس لڑائی میں ہلاکتوں کے بعد طالبان شوریٰ سمیت مختلف طالبان گروپوں نے مداخلت کی اور تمام تنازعات کو ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی لڑائی کے بعد مذاکرات کی ناکامی کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔ یہ تاثر غلط ہے اور اس میں مذاکرات کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

جبکہ یوسف شاہ نے بھی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سیاسی شوریٰ سے رابطہ کار کمیٹی کا رابطہ ہوا ہے اور آئندہ چند روزہ میں طالبان کی سیاسی شوریٰ سے میٹنگ متوقع ہے۔

 



Pakistan news karwan.no
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links