|
|
Posts: 4,209
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender:
|
|
''فعل ماضی''
ماضی میں کسی شخص نے جو فعل کیا ہو اسے فعل ماضی کہتے ہیں -کرنے والا اسے عموما بھولنے کی کوشش کرتا ہے لیکن لوگ نہیں بھولتے ...
ماضی کی کئی قسمیں مشھور ہیں ان میں سب سے مشہور' شاندار ماضی' ہے - جس قوم کو اپنا مستقبل ٹھیک نظر نہ آے وہ اس صیغے کو بہت استمال کرتی ہے-
''فعل مستقبل''
جو لوگ آج کا کم ہمیشہ کل پر ٹالتے ہوں ان کے ہر فعل کو فعل مستقبل کہا جاتا ہے- میں یہ کروں گا میں وہ کروں گا فعل مستقبل کی ہی مثالیں ہیں- الیکشن وغیرہ کے دنوں میں ساری گفتگو عموما فعل مستقبل کے صیغے میں ہی ہوتی ہے
''فعل حال''
یہ بھی دو طرح کا ہوتا ہے. اچھا حال اور برا حال - بیمار کا حال عموما برا حال ہوتا ہے لیکن ان کے دیکھے سے جو منہ پر رونق آجاتی ہے وہ سمجھتا ہے اچھا ہے..
انشاء جی
|