|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
[size="5"]فائلز کو تبدیلی سے کیسے محفوظ بنائیں؟


سوال:
میں چاہتا ہوں کہ جو فائلز میں کسی کو ارسال کروں، وہ ان میں کوئی تبدیلی نہ کرسکے۔ مائیکروسافٹ ورڈ یا ایکسل کی فائلز کے ساتھ مسئلہ یہی ہے کہ ان میں بہ آسانی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
جواب:
اس مسئلے کا آسان حل ہے کہ آپ اپنے ڈاکیومنٹس کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرلیجئے۔ اس طرح یہ ڈاکیومنٹ بالکل محفوظ ہو جائیں گے اور ان میں تبدیلی ممکن نہیں رہے گی۔ پی ڈی ایف کی ایک مقبول فائل فارمیٹ ہے اور یہ اتنا محفوظ اور مشہور ہے کہ بیشتر حکومتی ڈاکیومنٹس بھی اسی فارمیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ پی ڈی ایف ریڈر بھی مفت اور عام دستیاب ہیں۔
اگر آپ مائیکروسافٹ آفس 2007 یا اس سے بہتر ورژن استعمال کررہے ہیں تو مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے ایک چھوٹی سے یوٹیلیٹی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں جس کے ذریعے آپ بہ آسانی اپنے ڈاکیومنٹس کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس یوٹیلیٹی کا لنک یہ ہے:
http://www.microsoft.com/en-pk/downl...ails.aspx?id=7
اس کے علاوہ کئی دوسرے سافٹ ویئر بھی اس مقصد کے لئے دستیاب ہیں۔ کئی مفت سافٹ ویئر
www.download.com
سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں جو کہ نہ صرف آفس ڈاکیومنٹس بلکہ ہر اس فائل کو پی ڈی ایف میں بدل سکتے ہیں جو کہ پرنٹ کی جاسکتی ہو۔ یہ سافٹ ویئر دراصل ایک ورچوئل پرنٹر آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال کردیتے ہیں۔ آپ نے جس ڈاکیومنٹ کو پرنٹ کرنا ہو، آپ اسے ورچوئل پرنٹر پر پرنٹ کردیتے ہیں جو اسے پی ڈی ایف میں بدل دیتا ہے۔[/SIZE]
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|