MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - خوشیوں کی تلاش
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
butterfly خوشیوں کی تلاش - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-26-2014, 06:15 PM

پچاس لوگوں کا ایک گروپ ایک سیمنار اٹینڈ کر رہا تھا۔۔مائیک پر ایک صاحب خطاب کر رہے تھے،اچانک خطاب کرنے والے صاحب رک گئے اور انھوں نے سوچا کچھ گروپ ایکٹویٹی (کھیل تماشہ) شروع کیا جائے۔۔انھوں نے کچھ غبارے منگوائے اور پچاس لوگوں کو غبارے دے دیے۔۔انھیں کہا کہ ان غباروں کو پھلاو۔۔۔مارکر سے ان پر اپنا نام لکھو۔۔۔سب نے ایسا ہی کیا ۔ غبارے پھولا کر مارکر سے ان پر اپنا اپنا نام لکھ دیا گیا۔۔۔۔اسپیکر صاحب نے سب سے غبارے جمع کیے اور ایک کمرے میں رکھ دیے۔۔۔اب کمرے میں پچاس غبارے تھے۔۔۔اسپیکر صاحب نے پچاس لوگوں کو کہہ دیا کہ کمرے میں گھس جاو اور اپنے اپنے نام کے غبارے ڈھونڈھو۔۔۔
اب کمرے میں ہجوم سا لگ گیا ہر کوئی اپنے غبارے کی تلاش میں تھا لیکن کسی کو کامیابی نہیں ہو رہی تھی۔۔لوگ ایک دوسرے میں ٹکراتے پھر رہے تھے۔۔۔

اسپیکر صاحب کی آواز کمرے میں گونجی۔۔
اپنے نام کے غبارے نہیں مل رہے؟یوں کرو آپ کے ہاتھ جو بھی غبارہ لگتا ہے اس پر لکھا نام پکارو جس کا غبارہ ہے اسے پہنچا دو۔۔۔ایسا ہی کیا گیا اور پانچ منٹ میں سب کو اپنے اپنے نام کا غبارہ موصول ہو گیا۔۔

اب اسپیکر صاحب گویا ہوئے

"دوستو یہی ہماری زندگی کا حال ہے۔۔ہم خوشیوں کی تلاش میں دربدر پھرتے ہیں لیکن خوشیاں نہیں ملتیں۔۔ہم یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ہماری خوشیاں دوسروں کی خوشیوں سے منسلک ہیں جیسے ہی دوسرے کو خوشیاں دیں گے ہمیں ہمارے حصے کی خوشیاں مل جائیں گی۔"

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links