MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دماغی نظام کو تباہ کرنے والی عادات اور معم
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Ams2 دماغی نظام کو تباہ کرنے والی عادات اور معم - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-26-2014, 04:07 PM

ناشتہ نہ کرنا

جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان کے خون میں شوگر کی مقدار خطرناک حد تک کم ہو جاتی ہے۔۔یعنی سادہ الفاظ میں کہوں تو "لو شوگر لیول"

اس کا دماغ کو نقصان یہ ہوتا ہے کہ دماغ کی نشوونما رک جاتی ہے اور دماغ کو خواری ہوتی ہے۔۔۔

زیادہ کھانا

یہ دماغ کی رگوں کو کمزور کر دیتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کی طاقت میں واضح کمی ہوتی ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحتیں ماند پڑ جاتی ہیں۔

سگریٹ نوشی

دماغ کے سکڑنے کی بہت سے وجوہات کا باعث بنتی ہے جس سے آپ کو بھولنے کی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔

میٹھی چیزوں کا زیادہ استعمال

میٹھی چیزوں کا زیادہ استعمال پروٹین کو آپ کے دماغ تک پہنچنے نہیں دیتا جس سے دماغ کی نشوونما پر اثر پڑتا ہے۔

فضائی آلودگی

ہمارے پورے جسم میں دماغ ہی سب سے زیادہ آکیسجن خرچ کرتا ہے اور آلودہ فضاء میں سانس لینے سے دماغ تک آکیسیجن درست انداز میں نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے دماغ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

کم سونا

سوتے وقت ہمارا دماغ اکثر آرام کی حالت میں ہوتا ہے۔۔۔۔اگر آپ کم سوئیں گے یا سونے کی روٹین درست نہیں کریں گے تو آپ کے دماغی خلیے مرنا شروع ہو جائیں گے۔

سوتے وقت سر ڈھانپنا

سوتے وقت سر ڈھانپنے سے کاربن ڈائی آکسائیٖڈ کا اثر زیادہ ہوتا ہے اور آکسیجن تک ہماری رسائی کم ہوتی ہے،،،اور دماغ کو آکسیجن ہی درکار ہوتی ہے۔۔۔لہذا سر ڈھانپ کر سونے سے دماغی صلاحتیوں پر واضح برا اثر پڑ سکتا ہے۔

بیماری کے دوران پڑھنا یا کام کرنا

کسی بھی قسم کی بیماری کے دوران پڑھنے سے یا زیادہ سخت کام کرنے سے آپ کے دماغ پر بہت برا اثر پڑھتا ہے اور آپ کا دماغ بری طرح متاثر ہوتاہے جس سے دماغی عدم توازن کا خطرہ بھی لاحق ہے۔

کم سوچنا یا بالکل نہ سوچنا

اپنے دماغ کو متحرک رکھنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ آپ سوچ بچار کیا کریں تا کہ دماغ ایکٹو رہے۔۔کسی بھی معاملے میں کم سوچنے یا بالکل نہ سوچنے سے دماغی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

کم بولنا


کم بولنے سے بھی دماغی صلاحتیں متاثر ہوتی ہیں۔۔لیکن زیادہ بولنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔۔۔۔درمیانی یا سلجھی ہوئی گفتگو کریں۔۔۔۔


 










Last edited by Rania; 03-26-2014 at 04:12 PM..
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links