MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - آلو بخارا فرائیڈ فِش
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New آلو بخارا فرائیڈ فِش - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-21-2014, 12:27 AM

آلو بخارا فرائیڈ فِش

اجزاء۔
رہو یا سُرمئی مچھلی ایک کلو بغیر کھال کے۔
سفیدزیرہ بُھنا ہوا ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ۔تل تھوڑا سا
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
سوکھے ہوئے آلو بخارے سو گرام
انڈے دو عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کارن فلاور تین کھانے کے چمچ
آئل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت


ترکیب۔
مچھلی کے ٹکڑوں پر سرکہ لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں پھر اچھی طرح دھو لیں تاکہ بساند ختم ہوجائے ۔اب مچھلی میں زیرہ،ہلدی،لال مرچ، ادرک لہسن اور اجوائن اچھی طرح ملا کر رکھ دیں ۔آدھا کپ گرم پانی میں آلو بخارے بھگو دیں دس منٹ کے بعد ان کو ہاتھ سے مسل کر بیج نکال دیں اب آلو بخارے کے پیسٹ کو بھی مچھلی میں اچھی طرح مکس کر دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔انڈے میں کارن فلاور اور تل ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر گولڈن براؤن فرائی کریں۔
لیجئے لذیذ آلو بخارا فرائڈ فِش تیار ہے ۔تندوری نان اور ہری چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links