MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - چاٴنیز ایگ مصالحہ
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Heart چاٴنیز ایگ مصالحہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-21-2014, 12:23 AM

چاٴنیز ایگ مصالحہ
اجزاء۔


انڈے ۔4 عدد۔
چکن۔ ایک پیالی۔اُبال کر ریشے کر لیں۔
آلو۔ایک عدد۔کش کئے ہوئے۔
پیاز . کش کیا ہواایک عددبند گوبھی۔باریک کٹی ہوئی۔2 کھانے کے چمچے۔


کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ۔
اجینو موتو۔آدھا چائے کا چمچ۔
سویا سوس۔ایک کھانے کا چمچ۔
ٹماٹو کیچپ۔ایک کھانے کا چمچ۔
نمک۔آدھا چائے کا چمچ۔
آئل۔4کھانے کے چمچ۔


اجزاء برائے مصالحہ۔


ٹماٹر۔ 2 عدد۔
سویا سوس۔آدھا چائے کا چمچ۔
اجینو موتو۔چٹکی بھر۔
باربی کیو سوس۔آدھا چائے کا چمچ۔
سفید مرچ۔پسی ہوئی۔چٹکی بھر۔
نمک۔چٹکی بھر۔
کارن فلور۔ایک کھانے کا چمچ۔آئل ۔2 کھانے کے چمچ۔


ترکیب۔


سب سے پہلے آئل گرم کریں،اور آئل میں ٹماٹر باریک کاٹ کراور دوسرے اجزاء شامل کر کے مصالحہ تیار کرلیں۔ٹماٹر گل جائے آئل اوپر آ جائے تو مصالحہ تیار ہے۔چاہے تو گاڑھا رکھیں یا تھوڑا سا پانی کر شوربہ بنا لیں۔
انڈوں کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں،اب انڈوں میں چکن،بند گوبھی ،آلو ، اور باقی مصالحے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرکے فرائی پین میں آئل ڈال کر انڈے کے آمیزے کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر کے اتار لیں۔
انڈے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔اب انڈے کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر مصالحے میں ڈال دیں۔اور ہلکے ہاتھوں سے برتن کو ہلائیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح انڈوں پر لگ جائے پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں ۔چائینیز ایگ مصالحہ تیار ہے۔اُبلے ہوئے چاول یا چپاتی سے کھائیں۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links