MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اسلامی اقوالِ زریں
View Single Post
(#1)
Old
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Salam اسلامی اقوالِ زریں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-16-2014, 08:52 AM



جہاں بھی ہواللہ سے ڈرتے رہو "

برائی ہوجائے تواسے ختم کرنے کے لیے نیکی کرو "
" لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آؤ "
حرام کردہ اشیاء سے بچوسب سے زيادہ عبادت گزاربن جاؤ گے "
" اللہ تعالیٰ کی تقسیم پرراضی رہو تم سب سے مالدار ہوجاؤ گے "
" لوگوں کے لیے بھی وہی پسندکروجواپنے پسندکرتے ہو "
" زیادہ نہ ہنسو یہ دل کومردہ بنا دیتا ہے "
" ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ہے "

" اللہ سے ڈرو اوراپنی اولاد میں عدل سے کام لو "

" آگ سے بچواگرچہ کھجورکے کچھ حصہ سے ہی "
" مظلوم کی آہ سے بچو "
" میزان میں سب سے رزنی اخلاق حسنہ ہيں "
" تاخراورآرام اللہ کی جانب سےاورجلدبازي شیطان کی جانب سے ہے "
" قلت مال حساب وکتاب میں کمی کا باعث ہے "
" غصہ نہ کروتوجنت ملے گی "
" ہمیشہ کیے جانے والے اعمال اللہ تعالی کومحبوب ترین اعمال ہیں اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو "
" اللہ تعالی کی محبوب ترین جگہ مساجد ہیں "
" اللہ تعالی کی مبغوض ترین جگہ بازارہيں "

" اللہ تعالی کووہ کھانا محبوب ہے جس پرہاتھ زیادہ ہوں " یعنی کھانےوالے زیادہ ہوں ۔
" اللہ تعالی کوبندے کی محبوب ترین کلام سبحان اللہ وبحمدہ ہے "
" لوگوں میں سے اللہ کومحبوب ترین وہ ہے جولوگوں کوسب سے زيادہ نفع دے "
" اللہ تعالی کومحبوب ترین عمل مسلمان کوحاصل ہونے والی خوشی ہے "
" جوغصہ سے باز رہتا ہے اللہ تعالی اس کے عیوب کی پردہ پوشی کرتا ہے "
" برااخلاق اعمال کواس طرح خراب کرتا ہے جس طرح سرکہ شہد کو "
" اللہ تعالی کومحبوب ترین اخلاق حسنہ کامالک شخص ہے "
" دنیا سے بچ کررہو کیونکہ یہ سبزباغ ہے "
" اپنی زبان کی حفاظت کرو "
" امانت والے کی امانت واپس کرو "
" اپنے خائن سے خیانت مت کرو "
" اللہ تعالی سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعامانگو "
" نفرت نہیں خوشخبری پھیلاؤ "
" مشکلات نہیں آسانی پیداکرو "
" دائیں ہاتھ اوراپنے سامنے سے کھاؤ "
" جب اللہ تعالی مال دے تواللہ کی نعمت کا اثرآپ پردیکھا جانا چاہئے "
" جب کسی سے براسلوک کربیٹھو توپھراچھا سلوک کرو "
" جب کسی چيزکا کھٹکا پیدا ہوجاۓ تواسے ترک کردو "
" فیصلہ عدل کےسے کرو "
" جب گھرمیں داخل ہوتوگھروالوں کوسلام کرو "
" جب تمہیں اللہ کی یاد دلائی جائے توغلط کاموں سے رک جاؤ "
" جب اللہ تعالی کی طرف سے تمہیں بغیرطمع ولالچ اورمانگے رزق ملے تولےلو "
" جب اللہ تعالی سے مانگو توجنت الفردوس کا سوال کرو "
" جب تمہيں اپنی نیکی اچھی لگے اوربرائی بری محسوس ہوتوآپ مومن ہیں "
" جب اذان سنو تواللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو "
" جب اذان سنو توجواب میں موذن کی طرح تم بھی کہو "
" جب تم میں سے کسی کوغصہ آجائے تووہ خاموشی اختیارکرے "
" آدمی کوغصہ آجائے تواعوذباللہ کہنے سے غصہ جاتا رہے گا "

" جب کسی نے منافق کواے میرے سردار کہا تواس نےاپنے رب کوغضب دلایا "
" جب تم نماز پڑھوتوالوداعی نماز پڑھو "
" جب وضوء کرواورلباس پہنوتو دائيں طرف سے شروع کرو "
" جب اپنے کسی مسلمان بھائی کوملوتو اسے سلام کہو "
" اپنی نماز میں موت کویاد رکھو "
" تم اہل زمین پررحم کرو تم پرآسمان والارحم کرے گا "
" دنیاسے زہد اختیارکرواللہ تمہیں اپنامحبوب بنا لے گا "
" اللہ سےحیاء کرو جس طرح کہ حیاء کرنے کا حق ہے "
" سراوراس میں جوکچھ ہے" اس کی حفاظت کرو
" پیٹ وغیرہ " کی حفاظت کرو
" اپنی ضروریات کی کامیابی کے لیے رازداری سے تعاون حاصل کرو "
" جس پربھی نعمت کی گئی اس سے حسد کیا جاتا ہے "
" وضوء کی حفاظت مؤمن ہی کرتا ہے "
" سلام کرنے میں بخل کرنے والا سب سے زیادہ بخیل ہے "
" نمازمیں رکوع سجود مکمل نہ کرکے نمازکی چوری کرنےوالا سب سے بڑا چورہے "

" لوگوں میں سے اللہ سب سے زیادہ اللہ تعالی کا مشکور وہی ہے جولوگوں کا بھی شکریہ ادارکرتا ہے "
" تکبرخوبصورتی کی آفت ہے "
" اسراف وفضول خرچی سخاوت کی آفت ہے "
" فخر حسب ونسب کی آفت ہے "
نسیان علم کی آفت ہے

" جوتمہیں محروم رکھے اسے دو "
" قطع رحمی کرنے والے سے صلہ رحمی کرو "
" ظلم کرنے والے کومعاف کردو "

 


Last edited by Rania; 03-16-2014 at 08:55 AM..
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links