MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ایک دیہاتی بابا ریل میں سفر
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Ahs5 ایک دیہاتی بابا ریل میں سفر - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-05-2014, 08:34 AM

ایک بار ایک دیہاتی بابا ریل میں سفر کررہا تھا، اس ڈبے میں دو جوان لڑکے بھی تھے۔ ایک بڑا لڑکا کہتا ہے کہ یار آج زنجیر کھینچنی چاہیے۔ چھوٹا لڑکا کہتا ہے کہ بلا وجہ زنجیر کھینچنے پر پچاس روپے جرمانہ ہوگا۔
بڑا لڑکا کہنے لگا کہ کوئی بات نہیں، میرے پاس تیس روپے ہیں۔ تمہارے پاس کتنے ہیں؟
چھوٹا کہنے لگا کہ اس کے پاس بیس روپے ہیں۔
بڑا کہنے لگا ، پھر زنجیر کھینچ دیتے ہیں، جرمانہ ہوا تو دے دیں گے۔
ایک نے زنجیر کھینچ دی۔ کچھ دور جاکے ریل گاڑی رک گئ، اور ریلوے گارڈ آگئے اور پوچھنے لگے کہ زنجیر کس نے کھینچی؟
بڑے لڑکے نے ہوشیاری دکھائی اور بابے کی طرف اشارہ کیا کہ اس بابے نے زنجیرکھینچی ہے۔
گارڈ نے بابا جی سے پوچھا کہ بزرگو آپ نے زنجیر کیوں کھینچی؟
بابا پہلے تو حیران ہوا، پھر سنبھل کر کہنے لگا کہ اس کے پاس پچاس روپے تھے، جو ان دونوں لڑکوں نے اس سے چھین لیے ہیں اور آپس میں بانٹ لیے ہیں، اس لیے اس نے زنجیر کھینچی۔
گارڈ نے لڑکوں کی تلاشی لی۔ ان دونوں کے پاس سے پچاس روپے نکلے، جو گارڈ نے بابے کو دیئے اور لڑکوں کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links