 |
|
|
Posts: 11,221
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender:
|
|
ایک صاحب نے ٹریفک کنٹرولر صاحب کو درخواست میں لکھا۔ جناب عالی! میں نے "ہائی وے کوڈ بک" کا بغور مطالع کیا ہے، اس میں لکھا ہے کہ ڈرائیونگ سے پہلے اطمینان کر لینا چاہیے کہ ہارن بج رہا ہے؟ لیکن ایک دوسری جگہ لکھا ہے کہ رہائشی علاقے میں ہارن نہیں بجانا چاہیے، جس کا مطلب ہے کہ میں روانہ ہونے سے پہلے ہارن بجا کر اطمینان نہیں کرسکتا کہ وہ بج رہا ہے، کیونکہ ظاہر ہے کہ مین ایک رہائشی علاقے میں رہ رہا رہوں۔"
"کوڈ بک میں یہ ہدایات بھی درج ہیں کہ ڈرائیونگ سے پہلے اطمینان کرلینا چاہیے کہ بریک اور اسٹئیرنگ صحیح حالت میں ہیں، اسپیڈ میٹر کام کررہا ہے، سائیلنسر بند نہیں ہے۔ گاڑی شور نہین کررہی ہے، دھواں نہیں چھوڑ رہی ہے؟ جناب والا! ان تمام باتوں کا اطمینان کرنے کے لئے ڈرائیونگ ضروری ہے جبکہ کتاب میں لکھا ہے کہ ان تمام باتوں کا اطمینان کئے بغیرگاڑی نہ چلائی جائے۔ اس الجھن کا کیا حل ہے؟ جواب جلد از جلد مطلع فرمائیں کیونکہ میں اپنے گیرج مین گاڑی کے اندر ہی بیٹھا ہوں۔"
فقط۔۔۔ ایک قانون پسند شہری۔
|