MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے سے
View Single Post
(#1)
Old
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Salam اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے سے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-05-2014, 07:24 AM

اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے سے مسلمان کی روحانی ، نفسیاتی ، جسمانی ، اور اجتماعی زندگی پر بہت عمدہ اثر مرتب ہوتا ہے ۔
لہذا ! کوشش کریں*کہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہر وقت آپ کی زبان پر ہو چاہے آپ کیسی بھی حالت میں ہوں ۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک و مخلص اور تابعدار بندوں کی تعریف اپنے ارشادِ گرامی میں یوں*بیان فرمائی ہے ۔
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ (سورہ آل عمران ، آیت 191)
وہ جو کھڑے ، بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے ، ہر حال میں*اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہتے ہیں ۔
جبکہ حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ ذکر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا ۔
يَا رَسُولَ اللَّهِ اِنَّ شَرَائِعَ الإِسْلاَمِ قَدْ كَثُرَتْ عَلَىَّ فَاَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ اَتَشَبَّثُ بِهِ
اے اللہ کے رسول ! اسلامی شرائع (احکامِ الٰہی) تو بکثرت ہیں مجھے تو کوئی ایسی چیز بتائیں جسے میں اچھی طرح اپنالوں (اور نجات پاجاؤں)
اس پر نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔
" لاَ يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ " (صحیح سنن ترمذی ، حدیث نمبر 2687)
اپنی زبان کو ہر حالت میں ذکرِ الٰہی میں مشغول رکھو ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links