MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - محمود مغولی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں
View Single Post
(#5)
Old
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: محمود مغولی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-16-2013, 12:10 AM

عبدالحمید بن محمود مغولی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مجلس میں حاضر تھا۔ کچھ لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہم حج کے ارادے سے نکلے ہیں۔ جب ہم ذات الصفاح ( ایک مقام کا نام) پہنچے تو ہمارے ایک ساتھی کا انتقال ہو گیا۔ چنانچہ اس کی تجہیز و تکفین کی۔ پھر قبر کھودنے کا ارادہ کیا ۔ جب ہم قبر کھود چکے تو ہم نے دیکھا کہ ایک بڑے کالے ناگ نے پوری قبر کو گھیر رکھا ہے۔ اس کے بعد ہم نے دوسری جگہ قبر کھودی تو وہاں بھی وہی سانپ تھا۔ اب ہم میت کو ویسے ہی چھوڑ کر آپ کی خدمت میں آئے ہیں کہ اب ہم کیا کریں؟
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : یہ سانپ اس کا وہ بد عمل ہے جس کا وہ عادی تھا۔ جاﺅ اسے اسی قبر میں دفن کر دو۔ اللہ کی قسم! اگر تم اس کیلئے پوری زمین کھود ڈالو گے تو پھر بھی وہی سانپ اس کی قبر میں پاﺅ گے۔ بہر حال اسے اسی طرح دفن کر دیا گیا۔ سفر سے واپسی پر لوگوں نے اس کی بیوی سے اس شخص کا عمل پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کا یہ معمول تھا کہ وہ غلہ بیچتا تھا اور روزانہ بوری میں سے گھر کا راشن نکال کر اس میں اسی کے بقدر بھس ملا دیتا تھا۔ گویا دھوکہ سے بھس کو غلہ کی قیمت پر فروخت کرتا تھا۔
(بیہقی فی شعب الایمان‘ بحوالہ شرح الصدور: ص 239)