MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - یہ ویڈیو دیکھیں اور پھر ہر نوالے پر الحمدل
View Single Post
(#1)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Praying یہ ویڈیو دیکھیں اور پھر ہر نوالے پر الحمدل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-26-2013, 09:37 AM

https://www.facebook.com/photo.php?v=522975401126456

اللہ رب العزت نے کتنے نظام انسانی بدن کے اندر چلائے ہوئے ہیں جس کا ہمیں احساس تک نہیں۔ ۔ ۔ آج ترقی یافتہ دور کے تمام سائنس دان اپنا سر جوڑ کر اکٹھے ہو جائیں تو ان بڑے بڑے نظاموں میں سے کسی ادنی نظام کو وجود میں لانا تو دور کی بات اس کی تہہ اور راز تک پہنچ جانا بھی ان کے لئے نا ممکن ہے ۔ ۔ ۔ ہر آنے والے دور کے سائنس دان اپنے سے پہلے والے دور کے سائنس دانوں کو بے وقوف ٹہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی نظر و عقل ہی وہاں تک نہ پہنچ سکی تھی جہاں تک ہماری نظر و عقل پہنچی ہے اور یہی حال آئندہ بھی ہوگا کہ اگلے مشینی اور جدید تر دور کے سائنس دان ہمارے زمانے کے چوٹی کے سائنس دانوں کو بے وقوف اور بہت کم ظرف سمجھیں گے اور کہیں گے کہ ان کی نظر و عقل وہاں تک پہنچ ہی نہیں سکتی تھی جہاں تک ہماری پہنچی ہے ۔ ۔ ۔ بہرحال یہ سلسلہ چلتا رہے گا لیکن خدائی تخلیق کے شاہکار میں جو راز پنہاں ہیں وہ مزید سے مزید تر کھلتے رہیں گے ۔ ۔ ۔
اس ویڈیو میں ہر انسان کے اندر موجود جو نظام ہضم ہے اس کو سمجھانے کی ایک کوشش کی گئ ہے کہ ایک نوالہ جو انسان کھا کر بے فکر ہو جاتا ہے وہ کتنے ہزارہا مراحل سے مزید گزرتا ہے جس کا ہمیں علم و احساس تک نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ اگر ہماری حکومتوں کے ہاتھ میں یہ نظام ہوتا تو لاکھوں روپے اس پر ٹیکس لگا دیتی لیکن خدا نے اس پر صرف ایک ہی ٹیکس لگایا کہ دیکھو اس نظام کو حرام غذا کے لئے استعمال نہ کرنا باقی یہ تمہارے لئے جتنی تمہاری عمر ہے بالکل فری ہے ۔ ۔ اللہ اکبر ۔
حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ؛ اللہ تعالیٰ اس بندے سے بہت ہی خوش ہوتے ہیں جو کھانے کا نوالہ کھائے تو الحمدللہ کہے اور پانی کا گھونٹ پیئے تو الحمدللہ کہے ۔ ۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links