MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - خلیفہ ہارون رشید
View Single Post
(#1)
Old
shabzy shabzy is offline
 


Posts: 54
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2013
Gender: Male
Default خلیفہ ہارون رشید - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-08-2013, 02:54 AM

خلیفہ ہارون رشید بڑے حاضر دماغ تھے، ایک مرتبہ کسی نے ان سے پوچھا:
“ آپ کبھی کسی کی بات پر لاجواب بھی ہوئے ہیں؟“
انہون نے کہا: “ تین مرتبہ ایسا ہوا کہ میں لاجواب ہوگیا۔۔
ایک مرتبہ ایک عورت کا بیٹا مرگیا اور وہ رونے لگی۔ میں نے اس سے کہا کہ آپ مجھے اپنا بیٹا سمجھیں اور غم نہ کریں۔ اس نے کہا کہ میں اس بیٹے کے مرنے پر کیوں نہ آنسو بہاؤں جس کے بدلے خلیفہ میرا بیٹا بن گیا۔“

دوسری مرتبہ مصر میں کسی شخص نے حضرت موسیٰ ّ ہونے کا دعویٰ کیا ، میں نے اسے بلوا کر کہا کہ حضرت موسیّٰ کے پاس تو اللہ تعالیٰ کے دئیے معجزات تھے، اگر تو موسیّٰ ہے تو کوئی معجزہ دکھا۔۔۔ اس نے جواب دیا کہ موسیٰ ّ نےتو اس وقت معجزہ دکھایا تھا جب فرعون نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا، تو بھی یہ دعویٰ کر تو میں معجزہ دکھاؤں گا۔۔۔“

“ تیسری مرتبہ لوگ ایک گورنر کی غفلت اور کاہلی کی شکایت لے کر آئے۔ میں نے کہا کہ وہ شخص تو بہت نیک ۔۔۔ شریف ۔۔۔ اور ایماندار ہے ۔انہوں نے جواب دیا کہ پھر آپ اپنی جگہ اسے خلیفہ بنادیں تاکہ اس کا فائدہ سب کو پہنچے۔“

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links