|
|
Posts: 4,209
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender:
|
|
میری ماں تو مجھے یاد تو کرتی ہوگی
تیری ہر رات دعاؤں میں گزرتی ہوگی
دودھ کا جام میرے واسطے بھرتی ہوگی
پھر سر شام تو دروازے کو تکتی ہوگی
نفلیں مانی تھیں جبکہ میں بیمار ہوا
ایسا لگتا تھا ابھی موت سے دوچار ہوا
تو کیا سجدے میں گھری سانس سا دشوار ہوا
ہے یقیں مجھکو میرے واسطے مرتی ہوگی
مجھکو معلوم ہیں دکھ تجھکو دیے ہیں میں نے
میں بھی مجبور تھا یہ جام پیے ہیں میں نے
تو ہے ناخوش وہ جو کچھ کام کیے ہیں میں نے
غصہ آنے پر بھی کچھ کہنے سے ڈرتی ہوگی
اے میری ماں تو مجھے یاد تو کرتی ہوگی
گھر میرا ہے تو میرا ذکر بھی ہوتا ہوگا
آنکھیں تو خشک سہی دل تیرا روتا ہوگا
یاد آتا کبھی سلطان سا پوتا ہوگا
کس طرح جاگتی اور کس طرح سوتی ہوگی
Last edited by bint-e-masroor; 08-20-2013 at 09:39 AM..
|