MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - میرا ہر لفظ روتا ہے
View Single Post
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
rose میرا ہر لفظ روتا ہے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-31-2013, 05:29 PM



میرا ہر لفظ روتا ہے

یہی وعدہ لیا تھا نا
ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے،
لو دیکھو ! دیکھ لو آ کے،
میری آنکھوں کو دیکھو تم،
یہ کتنی شوخ لگتی ہیں
میرے ہونٹوں کو دیکھو تم
ہمیشہ مسکراتے ہیں
کوئ بھی غم اگر آۓ
اسے ہنس کر سہا میں نے
میرے چہرے کو دیکھو تم
ہمیشہ پرسکون ہو گا
کیا تھا میں نے جو تم سے
وہ وعدہ کر دیا پورا
مگر اک بات ہے پیارے
کبھی جو وقت مل جاۓ
تو میری شاعری پڑھنا
تمہیں محسوس تو ہوگا
کہیں تلخی بھرا لہجہ
کہیں پہ سرد سا لہجہ
کہیں پہ درد کی جھیلیں
کہیں لہجہ کی کڑواہٹ
سنو ۔۔۔
میں خوش تو ہوں لیکن
میرا ہر لفظ روتا ہے

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links