|
|
Posts: 4,014
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2012
Location: ApnaY GhAr
Gender:
|
|
جو نہ مل سکے وہی بیوفا …… یہ بڑی عجیب سی بات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر …….وہی آج تک میرے ساتھ ہے
جو کسی نظر سے عطا ہوئی …….وہی روشنی ہے خیال میں
وہ نا آسکے، میں ہوں منتظر …….یہ خلش کہاں تھی وصال میں
میری جستجو کو خبر نہیں……. وہ دن رہے نہ رات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر……. وہی آج تک میرے ساتھ ہے
کرے پیار لب پہ گلا نہ ہو ……. یہ کسی کسی کا نصیب ہے
یہ کرم ہے اس کا جفا نہیں ……. وہ جدا بھی رہ کے قریب ہے
وہی آنکھ ہے میرے روبرو ……. اسی ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر ……. وہی آج تک میرے ساتھ ہے
میرا نام تک جو نہ لے سکا ……. جو مجھے قرار نہ دے سکا
جسے اختیار تو تھا مگر ……. مجھے اپنا پیار نہ دے سکا
وہ شخص میری تلاش ہے ……. وہی درد میر ی حیات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر ……. وہی آج تک میرے ساتھ ہے
[SIGPIC][/SIGPIC] I wIsh I hAd n0t FaLl3n in l0vE wItH u
FoR th3 MiSeRy of loV3 is mOre
then the plEasUre of It
the PaIn ,,, the Pain
aLwaYs Pain ThaT's L0v3
|