MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ
View Single Post
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
No کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-16-2009, 10:35 PM

کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ ہلاک


کرم ایجنسی پر یہ پہلا امریکی میزائل حملہ ہے


پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں طالبان کے ایک مبینہ کیمپ پرامریکی میزائل حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے میزائل حملے میں اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان ہلاک ہونے والے تمام افراد ماسوائے ایک کی لاشیں افغانستان لےگئے ہیں۔

دوسری طرف طالبان نے پورا علاقہ سیل کر دیا ہے اور کسی کو اس علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ میزائل حملے کا نشانہ طالبان کا ایک ٹریننگ کیمپ تھا۔

اطلاعات کے مطابق میزائل حملے پیر کو صبح دس بجے کے قریب کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم کی تحصیل علی زئی میں سًرپل میں طالبان کےمبینہ کیمپ پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس میزائل حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ مبینہ تربیتی کیمپ افغانستان کے مشرقی صوبے خوست سے صرف پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس کیمپ میں افغان طالبان تربیت حاصل کیا کرتے تھے جن کی کارروائیوں کا مرکز افغانستان تھا۔

اس کیمپ کی قیادت مولانا محمد امین اور مولانا صدر کیا کرتے تھے۔ اس کیمپ میں سوبری قبیلے کے افراد تربیت حاصل کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق ان کی تعداد پینتیس سے چالیس تھی۔

واضح رہے کہ یہ تربیتی کیمپ روس کی افغانستان میں موجودگی کے دور کا کیمپ ہے جو کہ ابھی تک فعال تھا۔

کرم ایجنسی میں یہ پہلا امریکی میزائل حملہ ہے۔ اس سے قبل جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور باجوڑ امریکی حملوں کی زد میں رہے ہیں۔کرم ایجنسی پر امریکی میزائل حملے کے بعد پاکستان کے سات قبائلی ایجنسیوں میں سے چار پر امریکی حملے ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوبامہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ کے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جنہیں ہر حال میں ختم کیا جانا ضروری ہے۔

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links