MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟
View Single Post
(#1)
Old
Shaam Shaam is offline
Shaam
 


Posts: 5,120
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2008
Location: some where near somebody
Gender: Male
Loading وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-14-2012, 05:52 PM


جس کی آنکھ میں ، نمی سی تھی , جسکا چہرہ ، ملول رہتا تھا
وہی ، جو ... بے توجہی کے سبب ہمیشہ ____ "بے اصول رہتا تھا"

وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟

"وہ" ..... جسے نیند بہت پیاری تھی ....
"وہ" ..... جو ایک خواب کے اثر میں تھا ....
"وہ" .... جو لا علم رہا منزل سے ....
"وہی" .... جو عمر بھر سفر میں تھا ....
وہ اک شخص ...... جانتی ہو تم ....؟

جس نے خوشبو کی تمنا کی تھی ، اور ... روندھے گلاب پاے تھے
جس نے ، اپنی ہی نیکیوں کے سبب ، رفتہ رفتہ .... عذاب پاے تھے
"وہ اک شخص" ...... جانتی ہو تم ....؟

وہ جس کا دین ، بس محبت تھا ، وہ جس کا ایمان .... وفائیں تھیں
وہ ... جس کی سوچ بھی پریشان تھی ، وہ جس کے لب پر فقط دعائیں تھیں
وہی ، الجھی ہوئی .... "بے چین سی باتوں والا"
محبتوں سے .... ڈر گیا کل شب
ہجر کے دکھ کو سہتے سہتے ، وہ شخص
مر گیا _____ کل شب

آؤ .... اب لاش اٹھاؤ اس کی ، وہ جو "تیرے اثر میں رہتا تھا"
آؤ .... اب سوگ مناؤ اس کا ، وہ جو ... سورج کو قمر کہتا تھا

محبتوں سے ، ڈر گیا کل شب ......
وہ شخص .... مر گیا کل شب ....

 




ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے


And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links