MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - بيرم شاہ کو حج کرانا
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default بيرم شاہ کو حج کرانا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-02-2012, 08:25 PM


بيرم شاہ کو حج کرانا


بيرم خان اکبر کا اتاليق تھا، اسي نے اس کي پرورش کي تھي، اور تخت دلايا تھا، اکبر نے تخت پر بيٹھنے کے بعد جب سارے اختيارات قبضے ميں کر لئے توسوچا پہلے اس محسن کے احسانات کا بدلہ چکانا چاہئيے، چناچہ بيرم خاں کو بلايا اور کہا۔۔۔۔۔خان بابا، اب آپ جائيے، حج کر آئيے، کسي کو حج پر بھيجنا خواہ وہ جانا چاہے يا نہ جانے چاہے بڑي نيکي کا کام ہے، اکبر نے اور بھي کئي لوگوں کو انکے نہ نہ کرتے ہوئے حج و زيارات پر بھيجا ليکن خود ناگزير وجوہات اور چند در چند مصروفيات کي وجہ سے کبھي نہ جا سکا۔
بيزم خاں حج کو جاتے ہوئے راستے ميں قتل ہوگيا، ليکن يہ اس کا ذاتي معاملہ تھا، تاريخوں ميں لکھا ہے، کہ اکبر اس کے مرنے کي خبر ہوئي تو بہت رنج ہوا، ضرور ہوا ہوگا۔

ابن انشاء

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links