کوئی تلاش کرنا چاہے تو تلاش کر سکے نہ
چن چن کے میرے ٹکڑے کوئی لاش کر سکے نہ
میں کٹوُں اس ادا سے کہ ہر چیز بکھر جائے
نہ کفن کوئی مجھے دے نہ جنازہ کوئی اُٹھائے
نہ ہو دفن کرنے والا نہ جنازہ کوئی اُٹھائے
کوئی نشاں میرا پوچھے تو نشاں بتا سکے نہ
قیامت کے دن میرا خدا جب مجھے بلائے
میرا جسم بنایا جائے یہ سوال اُٹھایا جائے
یہ حال تمہارا کوئی ہے اِس حال میں کیوں آئے
سر سجدہ ریز ہوجائے زباں کچھ بتا سکے نہ
میری حالت دیکھ کر میرا خدا مسکرائے
حکم ہو کہ صائم سر سجدے سے اُٹھائے
ستر کو ساتھ لے کر جنت میں چلا جائے