MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - محبت میں امر ہوجانے کی، مرجانے کی خواہش تھ
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default محبت میں امر ہوجانے کی، مرجانے کی خواہش تھ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-07-2012, 03:12 PM



اُسے انجانے رستوں سے گزر جانے کی خواہش تھی
محّبت میں امر ہوجانے کی، مرجانے کی خواہش تھی
وہ کہتا تھا جیون تیرگی ہے
رنگ بھرنے ہیں اس میں روشنی کے
اور یہ ہم کو مختصر سے چند لمحے جو میسر ہیں
یہ لمحے ہمیں محبت سے آباد کرنے ہیں
کسی کو دُور سے دیکھنا، کسی سے بات کرنی ہے
جہاں یہ دن گزر جائیں وہیں پہ رات کرنی ہے
وہ کہتا ہے محبت کا کوئی موسم نہیں ہوتا
یہ ہر موسم کا جزبہ ہے جو کبھی کم نہیں ہوتا
ادھوری سی محبت ہے ہمیں تکمیل کرنی ہے
محبت کو نئے ڈھب سے بسر کرنے کی خواہش اُسے
ہر شب جگاتی ہے
نہ جانے کون سی چاہت اُسے ہر پل رُلاتی تھی
شناسا تھا ہر ایک سے پر انجان رہتا تھا
بہت آباد تھا لیکن بہت ویران رہتا تھا
اُسے ہر شخص کو حیران کر جانے کی عادت تھی
محبت میں امر ہوجانے کی، مرجانے کی خواہش تھی

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links