MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - بابرکت درخت زیتون
View Single Post
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default بابرکت درخت زیتون - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-29-2012, 12:23 AM

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته



زیتون کا درخت :

یہ وہ مبارک درخت ہے جس کے تیل کے
صاف شفاف ہونے کی مثال بیان کی ہے ،
جیسا کہ اللہ تعالی نے اس فرمان میں کہا ہے :

{ اللہ تعالی آسمان وزمین کا نور ہے اس کے نورکی
مثال ایک طاق کی ہے جس میں چراغ ہو اور
چراغ شیشے کی قندیل میں ہو اورشیشہ چمکتے ہوۓ
روشن ستارے کی طرح ہو وہ چراغ ایک بابرکت درخت زیتون
کے تیل سے جلایا جاتا ہو جودرخت نہ شرقی ہے نہ غربی
اس کا تیل قریب ہے کہ آپ ہی آپ روشنی دینے
اگرچہ اسے آگ نہ بھی چھوۓ وہ نور پر نور ہے
اللہ تعالی اپنے نور کی طرف جسے چاہے راہنمائ کرتا ہے ،
اللہ تعالی لوگوں کے لیے یہ مثالیں بیان فرمارہا ہے اور اللہ تعالی
ہرچیز کے حال سے بخوبی واقف ہے } النور ( 35 ) ۔

اوراللہ تعالی نے سورۃ المومنون میں فرمایا ہے کہ :


{ اوروہ درخت جوطورسیناء سے نکلتا ہے تیل پیداکرتا
اورکھانے والے کے لیے سالن ہے } المومنون ( 20 ) ۔


اس کا ذکرفرمان نبوی میں بھی ملتا ہے ،
ابوسعید رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا :


( زیتون کا تیل کھایا اوراسے لگایا کرو اس لیے
کہ وہ بابرکت درخت سے نکلتا ہے ) سنن ترمذی اوریہ صحیح الجامع
میں بھی ہے

اللہ تعالی سے ہم دعا گو ہيں کہ وہ اس کے ساتھ
ہمیں نفع سے نوازے ، آمین یا رب العالیمن۔ .

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links