|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
حُبِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے اپنی جان کے سوا ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جب تک تم کو میں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز نہ ہو جاؤں (تم مومن نہیں ہوسکتے)”۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کہا، اب تو بخدا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے میری جان سے بھی زیادہ محبوب ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب اے عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ (تم مومن ہو)”۔
(بخاری)
|