MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - خاتون جنّت حضرت فاطمہ الزّہرا رضی اللہ عن¬
View Single Post
(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: خاتون جنّت حضرت فاطمہ الزّہرا رضی اللہ عن& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-21-2012, 11:47 PM

(۸) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا یہ جواب:

’’ اے میرے سرتاج میرے باپ نے رخصتی کے وقت نصیحت کی تھی کہ میں کبھی سوال کرکے آپ کو شرمندہ نہ کروں۔‘‘

ہم سب اپنے طرز عمل کا جائزہ لیں کہ ہمیں اپنے شوہروں سے کتنی شکایات رہتی ہیں،ان کو ہر وقت کچھ نہ کچھ جلی کٹی سنا کر شرمندہ کرتی ہیں۔ کچھ عورتیں تو اپنے پڑوسیوں، سہیلیوں اور رشتہ دار خواتین سے بھی شوہروں کی شکایت کرتی ہیں اور گھر میں جو چیز موجود نہیں اس کا رونا روتی رہتی ہیں۔
اسی طرح اللہ کی عبادت اور شوہر کی اطاعت کا بہترین سبق حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دیا وہ بھی قابل غور ہے۔ کہ اللہ کی عبادت میں اگر موت آجائے تو نور’‘ علیٰ نور۔ لیکن اگر شوہر کی اطاعت میں بھی موت آجائے تو انتہائی خوش نصیبی کی بات ہے۔

(۹) حضرت فاطمہ رضی اللہ نے مسلمان عورت کے جو اوصاف بتائے ہیں وہ ہم سب خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔ کوشش کرکے یہ پاکیزہ اوصاف ہمیں اپنی زندگی میں شامل کرنے چاہئیں۔ یعنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، پردہ اور شرم وحیا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی وصیّت تک میں یہی فرمایا کہ میری تدفین کے وقت بھی پردہ کا لحاظ رکھنا اور ہجوم نہ ہونے دینا۔ اور اللہ نے بھی ان کا ساتھ اس طرح دیا کہ انکی وفات رات کے وقت ہوئی اور تدفین بھی رات میں ہوئی جس کی وجہ سے کم لوگوں ہی کو تدفین میں شامل ہونے کا موقع ملا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے اور ہم سب بہنوں کو صحابیات کے طرز عمل پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی ہمّت اور صلاحیّت عطا فرمائے۔آمین۔ یا ربّ العالمی