|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
حضرت اسماء بنت عمیس کا شمار بڑی جلیل القدر صحابیات میں ہوتا ہے۔ وہ نہایت سلیم الفطرت اور زیرک خاتون تھیں۔ دعوت حق کی ابتداء میں جب کفار مکہ کے قہروغضب کی بجلیاں تڑپ تڑپ کر مسلمانوں کے خرمن عافیت پر برس رہی تھیں انہوں نے لوائے حق کے تھامنے میں مطلق تامّل نہیں کیا اور بلاکشان اسلام کی اس مقدس صف میں شامل ہو گئیں جس کو ربّ ذوالجلال نے کھلے لفظوں میں اپنی خوشنودی کی بشارت دی ہے۔ یہ ان کے اوصاف و محاسن ہی تھے کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے شفیق و مربی چچا رئیس بنو ہاشم جناب ابوطالب نے انہیں اپنی بہو بنایا۔ وہ حضرت جعفر بن ابی طالب کی اہلیہ ہونے کی حیثیت سے سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھاوج ہوتی تھیں۔ امّ المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی اخیافی بہن ہونے کی نسبت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سالی بھی ہوتی تھیں۔
|