|
|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
اس واقعے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت اسماء بنت عُمیس رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے گئے، وہ اس وقت آٹا گوندھ چکی تھیں اور بچوں کو نہلا دھلا کر کپڑے پہنا رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آبدیدہ ہو کر فرمایا۔ جعفر کے بچوں کو میرے پاس لاؤ۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے بچوں کو خدمت اقدس میں پیش کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت غم واندوہ کی حالت میں بچوں کو گلے لگایا اور ان کی پیشانیاں چومیں۔ حضرت اسماء رضی اللہ عنہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آبدیدہ ہونے سے پریشان ہو گئیں اور دریافت کیا: ’’یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان، آپ غمگین کیوں ہیں؟ کیا جعفر کے بارے میں کوئی خبر آئی ہے؟‘‘
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں وہ شہید ہو گئے ہیں۔‘‘
اس سانحہ جانگداز کی خبر سنتے ہی حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کی چیخ نکل گئی، ان کی گریہ وزاری سن کر پاس پڑوس کی خواتین جمع ہوگئیں۔ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے اور ازواج مطہّرات کو ہدایت فرمائی کے آل جعفر کا خیال رکھنا وہ اپنے ہوش میں نہیں ہیں، انہیں سینہ کوبی اور بین سے منع کرنا۔
|